Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1924 (مشکوۃ المصابیح)
[1924] صحیح، رواہ النسائي (48/6۔ 49 ح 3187)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ يُنْفِقُ مِنْ كُلِّ مَالٍ لَہُ زَوْجَيْنِ فِي سَبِيلِ اللہِ إِلَّا اسْتَقْبَلَتْہُ حَجَبَةُ الْجَنَّةِ كُلُّہُمْ يَدْعُوہُ إِلَی مَا عِنْدَہُ)) . قُلْتُ: وَكَيْفَ ذَلِكَ؟ قَالَ: ((إِنْ كَانَتْ إِبِلًا فَبَعِيرَيْنِ وَإِنْ كَانَت بقرة فبقرتين)) . رَوَاہُ النَّسَائِيّ
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو بندہ مسلم اپنے سارے مال سے جوڑا جوڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے تو جنت کے تمام دربان اپنی اپنی نعمتوں کے ساتھ اس کا استقبال کرتے ہیں۔‘‘ میں نے عرض کیا،وہ کیسے خرچ کرے؟ فرمایا:’’اگر اونٹ ہوں تو دو اونٹ اور اگر گائے ہوں تو دو گائے۔‘‘ صحیح،رواہ النسائی۔