Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1952 (مشکوۃ المصابیح)
[1952] سندہ ضعیف، رواہ أبو داود (1686) ٭ زیاد بن جبیر عن سعد مرسل (انظر المراسیل لابن أبي حاتم ص 61)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ سَعْدٍ قَالَ: لَمَّا بَايَعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ النِّسَاءُ قَامَتِ امْرَأَةٌ جَلِيلَةٌ كَأَنَّہَا مِنْ نِسَاءِ مُضَرَ فَقَالَتْ: يَا نَبِيَّ اللہِ إِنَّا كَلٌّ عَلَی آبَائِنَا وَأَبْنَائِنَا وَأَزْوَاجِنَا فَمَا يَحِلُّ لَنَا مِنْ أَمْوَالِہِمْ؟ قَالَ: ((الرطب تأكلنہ وتہدينہ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
سعد ؓ بیان کرتے ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین سے بیعت لی تو ایک با وقار (بلند قامت) خاتون کھڑی ہوئی گویا وہ مضر قبیلے کی خاتون تھی،اس نے عرض کیا،اللہ کے نبی! ہم اپنے باپوں،بیٹوں اور شوہروں پر بوجھ ہیں،سو ان کے اموال میں سے ہمارے لیے کیا حلال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تروتازہ چیزیں جو تم کھاتی ہو اور ہدیہ کرتی ہو۔‘‘ ضعیف۔