Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1951 (مشکوۃ المصابیح)

[1951] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (670 و قال: حسن۔)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي خُطْبَتِہِ عَامَ حُجَّةِ الْوَدَاعِ: ((لَا تُنْفِقُ امْرَأَةٌ شَيْئًا مِنْ بَيْتِ زَوْجِہَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِہَا)) . قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ وَلَا الطَّعَامَ؟ قَالَ: ((ذَلِكَ أفضل أَمْوَالنَا)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابو امامہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حجۃ الوداع کے خطبہ میں فرماتے ہوئے سنا:’’کوئی عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر اس کے گھر سے کوئی چیز خرچ نہ کرے۔‘‘ عرض کیا گیا،اللہ کے رسول! کھانا بھی نہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’وہ تو ہمارا بہترین مال ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔