Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1962 (مشکوۃ المصابیح)

[1962] صحیح، رواہ أحمد (230/2 ح 7418) والنسائي (129/4 ح 2108)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَتَاكُمْ رَمَضَانُ شَہْرٌ مُبَارَكٌ فَرَضَ اللہُ عَلَيْكُمْ صِيَامَہُ تُفْتَحُ فِيہِ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَتُغْلَقُ فِيہِ أَبْوَابُ الْجَحِيمِ وَتُغَلُّ فِيہِ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ لِلَّہِ فِيہِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَہْرٍ مَنْ حُرِمَ خَيْرَہَا فَقَدْ حُرِمَ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ماہ مبارک رمضان تمہارے پاس آیا ہے،اللہ نے اس کا روزہ تم پر فرض کیا ہے،اس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین بند کر دیے جاتے ہیں،اس (ماہ) میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے،جو شخص اس کی خیر و بھلائی سے محروم کر دیا گیا تو وہ (ہر خیر و بھلائی سے) محروم کر دیا گیا۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و النسائی۔