Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1964 (مشکوۃ المصابیح)

[1964] سندہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ (1644) ٭ قتادۃ عنعن و لحدیثہ شاھد منقطع عند النسائي (2108) و مرسل عند عبد الرزاق (7383)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلَ رَمَضَانُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ ہَذَا الشَّہْرَ قَدْ حَضَرَكُمْ وَفِيہِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مَنْ أَلْفِ شَہْرٍ مَنْ حُرِمَہَا فَقَدْ حُرِمَ الْخَيْرَ كُلَّہُ وَلَا يُحْرَمُ خَيْرَہَا إِلَّا كل محروم)) . رَوَاہُ ابْن مَاجَہ

انس بن مالک ؓ بیان کرتے ہیں،رمضان آیا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ مہینہ جو تمہارے پاس آیا ہے اس میں ایک رات ہے جو کہ ہزار مہینوں سے بہتر ہے،اور جو شخص اس سے محروم کر دیا گیا تو وہ ہر قسم کی خیر و بھلائی سے محروم کر دیا گیا اور اس کی خیر سے محروم شخص ہر قسم کی خیر و بھلائی سے محروم ہے۔‘‘ ضعیف۔