Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1969 (مشکوۃ المصابیح)
[1969] متفق علیہ، رواہ البخاري (1906۔ 1907) و ممسلم (1080/3)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَصُومُوا حَتَّی تَرَوُا الْہِلَالَ وَلَا تُفْطِرُوا حَتَّی تَرَوْہُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدِرُوا لَہُ)) . وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: ((الشَّہْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً فَلَا تَصُومُوا حَتَّی تَرَوْہُ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ))
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم روزہ نہ رکھو حتیٰ کہ تم (رمضان کا) چاند دیکھ لو اور روزہ رکھنا موقوف نہ کرو حتیٰ کہ تم اس (ہلال شوال) کو دیکھ لو،اگر مطلع ابر آلود ہو تو اس کے لیے (تیس دن کا) اندازہ کر لو۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے،فرمایا:’’ماہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے،تم روزہ نہ رکھو حتیٰ کہ تم اس (ہلال رمضان) کو دیکھ لو،اگر مطلع ابر آلود ہو تو پھر تیس کی گنتی مکمل کر لو۔‘‘ متفق علیہ۔