Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1968 (مشکوۃ المصابیح)

[1968] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (292/2 ح 7904) ٭ فیہ ہشام بن أبي ہشام: متروک، رواہ عن محمد بن الأسود عن أبي سلمۃ عن أبي ھریرۃ بہ۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: عَنِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ: ((يُغْفَرُ لِأُمَّتِہِ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ فِي رَمَضَانَ)) . قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ أَہِيَ لَيْلَةُ الْقَدْرِ؟ قَالَ: ((لَا وَلَكِنَّ الْعَامِلَ إِنَّمَا يُوَفَّی أجرہ إِذا قضی عملہ)) . رَوَاہُ أَحْمد

ابوہریرہ ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’رمضان کی آخری رات ان کی (یعنی میری) امت کو بخش دیا جاتا ہے۔‘‘ عرض کیا گیا،اللہ کے رسول! کیا وہ شب قدر ہے؟ فرمایا:’’نہیں،لیکن جب کام کرنے والا اپنا کام مکمل کر لیتا ہے تو اسے پورا پورا اجر دیا جاتا ہے۔‘‘ اسنادہ ضعیف۔