Mishkaat ul Masabeeh Hadith 1971 (مشکوۃ المصابیح)

[1971] متفق علیہ، رواہ البخاري (1913) و مسلم (1081/15)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَنَا أمة أُميَّة لَا تكْتب وَلَا تحسب الشَّہْرُ ہَكَذَا وَہَكَذَا وَہَكَذَا)) . وَعَقَدَ الْإِبْہَامَ فِي الثَّالِثَةِ. ثُمَّ قَالَ: ((الشَّہْرُ ہَكَذَا وَہَكَذَا وَہَكَذَا)) . يَعْنِي تَمَامَ الثَّلَاثِينَ يَعْنِي مَرَّةً تِسْعًا وَعِشْرِينَ وَمرَّة ثَلَاثِينَ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک ہم ُامی (لکھنے پڑھنے سے نابلد) لوگ ہیں،ہم حساب کتاب نہیں جانتے،مہینہ اس طرح اور اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔‘‘ تیسری مرتبہ آپ نے انگوٹھے کو بند کر لیا،پھر فرمایا:’’مہینہ اس طرح،اس طرح اور اس طرح ہوتا ہے۔‘‘ یعنی مکمل تیس،یعنی آپ نے ایک مرتبہ انتیس اور ایک مرتبہ تیس کا ذکر کیا۔متفق علیہ۔