Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2006 (مشکوۃ المصابیح)
[2006] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2387)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ إِنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ الْمُبَاشَرَةِ لِلصَّائِمِ فَرخص لَہُ. وَأَتَاہُ آخَرُ فَسَأَلَہُ فَنَہَاہُ فَإِذَا الَّذِي رَخَّصَ لَہُ شَيْخٌ وَإِذَا الَّذِي نَہَاہُ شَابٌّ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کسی آدمی نے،روزہ دار کے لیے اپنی اہلیہ سے گلے ملنے کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسے رخصت عنایت فرما دی،پھر ایک اور آدمی آیا اور اس نے آپ سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ نے اسے روک دیا،جس شخص کو رخصت عنایت فرمائی تھی وہ بوڑھا آدمی تھا اور جسے روک دیا تھا وہ ایک نوجوان شخص تھا۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔