Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2008 (مشکوۃ المصابیح)
[2008] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (2381) و الترمذي (87)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ مَعْدَانَ بْنِ طَلْحَةَ أَنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَاءَ فَأَفْطَرَ. قَالَ: فَلَقِيتُ ثَوْبَانَ فِي مَسْجِدِ دِمَشْقَ فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَا الدَّرْدَاءِ حَدَّثَنِي أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَاءَ فَأَفْطَرَ. قَالَ: صَدَقَ وَأَنَا صَبَبْتُ لَہُ وضوءہ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيّ والدارمي
معدان بن طلحہ سے روایت ہے کہ ابودرداء ؓ نے اسے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قے کی تو آپ نے روزہ افطار کر لیا،راوی بیان کرتے ہیں،میں دمشق کی مسجد میں ثوبان سے ملا تو میں نے کہا کہ ابودرداء ؓ نے مجھے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قے کی تو آپ نے روزہ افطار کر لیا،انہوں نے کہا: انہوں (یعنی ابودرداء ؓ) نے ٹھیک کہا ہے،اور میں نے آپ کے لیے آپ کے وضو کا پانی انڈیلا تھا۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و الترمذی و الدارمی۔