Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2014 (مشکوۃ المصابیح)
[2014] إسنادہ حسن، رواہ الدارمي (301/2 ح 2723) حدیث لقیط بن صبرۃ تقدم (405)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كَمْ مِنْ صَائِمٍ لَيْسَ لَہُ مِنْ صِيَامِہِ إِلَّا الظَّمَأُ وَكَمْ مِنْ قَائِمٍ لَيْسَ لَہُ من قِيَامہ إِلَّا السہر)) . رَوَاہُ الدَّارمِيّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کتنے ہی روزہ دار ہیں جنہیں اپنے روزہ سے صرف پیاس حاصل ہوتی ہے اور کتنے ہی قیام کرنے والے ہیں جنہیں اپنے قیام سے جاگنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔‘‘ دارمی،اور لقیط بن صبرہ ؓ سے مروی حدیث،سنن الوضوء کے بیان میں ذکر کی گئی ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الدارمی۔