Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2019 (مشکوۃ المصابیح)

[2019] متفق علیہ، رواہ البخاري (1943) و مسلم (103 /1121)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: إِنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيَّ قَالَ لِلنَّبِيِّ ﷺ أَصُومُ فِي السَّفَرِ وَكَانَ كَثِيرَ الصِّيَامِ. فَقَالَ: ((إِنْ شِئْتَ فَصم وَإِن شِئْت فَأفْطر))

عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ حمزہ بن عمرو اسلمی ؓ بہت زیادہ روزے رکھا کرتے تھے،انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے عرض کیا: کیا میں دوران سفر روزہ رکھ لیا کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر تم چاہو تو روزہ رکھو اور اگر تم چاہو تو نہ رکھو۔‘‘ متفق علیہ۔