Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2029 (مشکوۃ المصابیح)
[2029] رواہ مسلم (1121/107)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن حَمْزَة بن عَمْرو السّلمِيّ أَنَّہُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أَجِدُ بِي قُوَّةً عَلَی الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ فَہَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ؟ قَالَ: ((ہِيَ رُخْصَةٌ مِنَ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ فَمَنْ أَخَذَ بِہَا فَحَسَنٌ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَصُومَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْہِ)) . رَوَاہُ مُسلم
حمزہ بن عمرو اسلمی ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! میں دوران سفر روزہ رکھنے کی قوت رکھتا ہوں،تو کیا (دوران سفر روزہ رکھنے پر) مجھے گناہ ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’وہ اللہ عزوجل کی طرف سے ایک رخصت ہے،جس نے اسے لے لیا تو اس نے اچھا کیا اور جو شخص روزہ رکھنا چاہے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔‘‘ رواہ مسلم۔