Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2073 (مشکوۃ المصابیح)

[2073] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (329/2 ح 8343) و ابن ماجہ (1740)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ: كَانَ يَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ. فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّكَ تَصُومُ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ. فَقَالَ: إِنَّ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ وَالْخَمِيسِ يَغْفِرُ اللہُ فِيہِمَا لِكُلِّ مُسْلِمٍ إِلَّا ذَا ہَاجِرَيْنِ يَقُولُ: دَعْہُمَا حَتَّی يصطلحا . رَوَاہُ أَحْمد وَابْن مَاجَہ

ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پیر اور جمعرات کا روزہ رکھا کرتے تھے،آپ سے عرض کیا گیا،اللہ کے رسول! آپ پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتے ہیں،تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’بے شک پیر اور جمعرات کے روز اللہ باہم قطع تعلق کرنے والے دو آدمیوں کے سوا ہر مسلمان کو بخش دیتا ہے اور وہ فرماتا ہے: ان دونوں کو چھوڑ دو حتیٰ کہ وہ دونوں صلح کر لیں۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و ابن ماجہ۔