Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2074 (مشکوۃ المصابیح)

[2074] إسنادہ ضعیف، رواہ أحمد (526/2 ح 10820) ٭ فیہ رجل ھو عمرو بن ربیعۃ مجھول الحال ولھیعۃ أبو عبد اللہ مستور و ابن لھیعۃ عنعن و حدیث الترمذي (1622) یغني عنہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ صَامَ يَوْمًا ابْتِغَاءَ وَجْہِ اللہِ بَعَّدَہُ اللہُ مِنْ جَہَنَّمَ كَبُعْدِ غُرَابٍ طَائِرٍ وَہُوَ فرخ حَتَّی مَاتَ ہرما)) . رَوَاہُ أَحْمد

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر ایک روزہ رکھتا ہے تو اللہ اسے جہنم سے اس قدر دور فرما دیتا ہے جیسے ایک اڑنے والا کوا بچپن کی عمر سے اڑنا شروع کرے اور بوڑھا ہونے تک اڑتا رہے حتیٰ کہ وہ فوت ہو جائے۔‘‘ (وہ ساری زندگی میں جتنا فاصلہ طے کرتا ہے اللہ اس شخص کو اتنی مسافت جہنم سے دور کر دیتا ہے)۔اسنادہ ضعیف۔