Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2081 (مشکوۃ المصابیح)

[2081] صحیح، رواہ أحمد (365/6 ح 27599) و الترمذي (785 وقال: حسن صحیح .) و ابن ماجہ (1748) والدارمي (17/2 ح 1745)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أم عمَارَة بنت كَعْب إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ عَلَيْہَا فَدَعَتْ لَہُ بِطَعَامٍ فَقَالَ لَہَا: ((كُلِي)) . فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((إِنَّ الصَّائِمَ إِذَا أُكِلَ عِنْدَہُ صَلَّتْ عَلَيْہِ الْمَلَائِكَةُ حَتَّی يَفْرَغُوا)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيّ وَابْن مَاجَہ والدارمي

ام عمارہ بنت کعب ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے ہاں تشریف لائے تو انہوں نے آپ کے لیے کھانا منگوایا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں فرمایا:’’کھاؤ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،میں روزہ سے ہوں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب روزہ دار کے پاس کھایا جائے تو فرشتے اس کے لیے مغفرت طلب کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ کھانے والے (کھانے سے) فارغ ہو جاتے ہیں۔‘‘ صحیح،رواہ احمد و الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی۔