Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2084 (مشکوۃ المصابیح)
[2084] متفق علیہ، رواہ البخاري (2015) و مسلم (205 /1165)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن ابْن عمر قَالَ: أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ أُرُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْمَنَامِ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَرَی رُؤْيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِرِ فَمَنْ كَانَ مُتَحَرِّيہَا فَلْيَتَحَرَّہَا فِي السَّبْعِ الْأَوَاخِر))
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چند صحابہ کو شب قدر بحالت خواب رمضان کے آخری ہفتہ (سات ایام) میں دکھائی گئی،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخری ہفتہ میں متفق و موافق ہیں،پس جو شخص اسے تلاش کرنا چاہے تو وہ اسے آخری ہفتے ہیں تلاش کرے۔‘‘ متفق علیہ۔