Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2095 (مشکوۃ المصابیح)
[2095] رواہ البخاري (2023)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ لِيُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَی رَجُلَانِ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَقَالَ: ((خَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَی فُلَانٌ وَفُلَانٌ فَرُفِعَتْ وَعَسَی أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمْ فَالْتَمِسُوہَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَة وَالْخَامِسَة)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شب قدر کے متعلق ہمیں بتانے کیلئے تشریف لائے تو دو مسلمان باہم جھگڑ رہے تھے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں تمہیں شب قدر کے متعلق بتانے کے لیے آیا تھا،لیکن فلاں اور فلاں باہم جھگڑ پڑے تو وہ مجھ سے اٹھا لی گئی اور ممکن ہے کہ تمہارے لیے بہتر ہو،لہذا تم اسے اکیسویں،تیئسویں اور پچیسویں رات میں تلاش کرو۔‘‘ رواہ البخاری۔