Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2100 (مشکوۃ المصابیح)
[2100] متفق علیہ، رواہ البخاري (2029) و مسلم (297/6)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا اعْتَكَفَ أَدْنَی إِلَيَّ رَأَسَہِ وَہُوَ فِي الْمَسْجِدِ فَأُرَجِّلُہُ وَكَانَ لَا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلَّا لحَاجَة الْإِنْسَان
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اعتکاف فرمایا کرتے تو آپ اپنا سر مبارک میرے قریب کر دیتے جبکہ آپ مسجد میں ہوتے تھے،میں آپ کے کنگھی کر دیتی اور آپ صرف انسانی حاجت کے تحت ہی گھر میں تشریف لایا کرتے تھے۔متفق علیہ۔