Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2113 (مشکوۃ المصابیح)
[2113] متفق علیہ، رواہ البخاري (5025) و مسلم (266 /815)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لَا حَسَدَ إِلَّا علی اثْنَيْنِ: رَجُلٌ آتَاہُ اللہُ الْقُرْآنَ فَہُوَ يَقُومُ بِہِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّہَارِ وَرَجُلٌ آتَاہُ اللہُ مَالًا فَہُوَ يُنْفِقُ مِنْہُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّہَار
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’صرف دو آدمیوں پر رشک کرنا جائز ہے،ایک وہ آدمی جسے اللہ نے قرآن (کا علم) عطا کیا ہو اور وہ دن رات اس (کی تلاوت و عمل) کا اہتمام کرتا ہو،اور ایک وہ آدمی جسے اللہ نے مال عطا کیا ہو اور وہ دن رات اس میں سے خرچ کرتا ہو۔‘‘ متفق علیہ۔