Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2112 (مشکوۃ المصابیح)
[2112] متفق علیہ، رواہ البخاري (4937) و مسلم (798/244)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْمَاہِرُ بِالْقُرْآنِ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ الْبَرَرَةِ وَالَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَيَتَتَعْتَعُ فِيہِ وَہُوَ عَلَيْہِ شاق لَہُ أَجْرَانِ))
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ماہر قرآن،اطاعت گزار معزز لکھنے والے فرشتوں کے ساتھ ہو گا،اور جو شخص اٹک اٹک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس پر دشوار ہوتا ہے تو اس کے لیے دہرا اجر ہو گا۔‘‘ متفق علیہ۔