Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2122 (مشکوۃ المصابیح)
[2122] رواہ مسلم (810/258)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللہِ مَعَك أعظم؟)) . قَالَ: قُلْتُ اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ: ((يَا أَبَا الْمُنْذِرِ أَتَدْرِي أَيُّ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللہِ مَعَك أعظم؟)) . قَالَ: قُلْتُ (اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا ہُوَ الْحَيُّ القيوم) قَالَ فَضرب فِي صَدْرِي وَقَالَ: ((وَاللہ لِيَہنك الْعلم أَبَا الْمُنْذر)) . رَوَاہُ مُسلم
ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ابومنذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمہیں قرآن کریم کی کون سی سب سے عظیم آیت یاد ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا،اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر فرمایا:’’ابومنذر! کیا تم جانتے ہو کہ تمہیں قرآن کریم کی کون سی سب سے عظیم آیت یاد ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: (اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم) ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا:’’ابومنذر! تمہیں علم مبارک ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔