Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2121 (مشکوۃ المصابیح)

[2121] رواہ مسلم (805/253)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن النواس بن سمْعَان قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((يُؤْتَی بِالْقُرْآنِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَہْلِہِ الَّذِينَ كَانُوا يَعْمَلُونَ بِہِ تَقْدُمُہُ سُورَةُ الْبَقَرَةِ وَآلُ عِمْرَانَ كَأَنَّہُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ ظُلَّتَانِ سَوْدَاوَانِ بَيْنَہُمَا شَرْقٌ أَوْ كَأَنَّہُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرٍ صَوَافَّ تحاجان عَن صَاحبہمَا)) . رَوَاہُ مُسلم

نواس بن سمعان ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’قرآن اور اس پر عمل کرنے والوں کو روز قیامت لایا جائے گا،سورۂ بقرہ اور سورۂ آل عمران اس (قرآن کی سورتوں) کے آگے ہوں گی گویا وہ سیاہ بادل ہیں یا دو سائبان ہیں ان کے درمیان روشنی ہے،یا وہ پرندوں کے دو غول ہیں جو صفیں باندھے ہوئے اپنے پڑھنے والوں کی طرف سے جھگڑا کریں گی۔‘‘ رواہ مسلم۔