Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2129 (مشکوۃ المصابیح)

[2129] متفق علیہ، رواہ البخاري (7375) و مسلم (813/263)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ بَعَثَ رَجُلًا عَلَی سَرِيَّةٍ وَكَانَ يَقْرَأُ لأَصْحَابہ فِي صلَاتہم فيختم ب (قل ہُوَ اللہُ أَحَدٌ) فَلَمَّا رَجَعُوا ذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((سَلُوہُ لِأَيِّ شَيْءٍ يَصْنَعُ ذَلِكَ)) فَسَأَلُوہُ فَقَالَ لِأَنَّہَا صفة الرَّحْمَن وَأَنا أحب أَن أَقرَأ بِہَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((أَخْبِرُوہُ أَن اللہ يُحِبہُ))

عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک آدمی کو کسی لشکر کا امیر بنا کر بھیجا،وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتا تو قراءت کے آخر میں سورۂ اخلاص پڑھتا،جب وہ واپس آئے تو انہوں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا:’’اس سے پوچھو کے وہ ایسے کیوں کرتا تھا؟‘‘ انہوں نے اس سے پوچھا تو اس نے کہا: کیونکہ وہ رحمان کی صفت ہے،اور میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں،نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اسے بتا دو کہ اللہ اسے پسند فرماتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔