Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2130 (مشکوۃ المصابیح)
[2130] رواہ البخاري (2774) و الترمذي (2901)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أُحِبُّ ہَذِہِ السُّورَةَ: (قُلْ ہُوَ اللہ أحد) قَالَ: إِنَّ حُبَّكَ إِيَّاہَا أَدْخَلَكَ الْجَنَّةَ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ وروی البُخَارِيّ مَعْنَاہُ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں سورۂ اخلاص سے محبت کرتا ہوں،آپ نے فرمایا:’’بے شک تمہاری اس سے محبت ہی تمہیں جنت میں لے جائے گی۔‘‘ ترمذی۔اور امام بخاری نے اس کا مفہوم بیان کیا ہے۔رواہ البخاری و الترمذی۔