Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2173 (مشکوۃ المصابیح)
[2173] إسنادہ ضعیف، رواہ الدارمي (450/2 ح 3393، نسخۃ محققۃ: 3433) [و أبو داود فی المراسیل (91) والحاکم (562/1 ح2067) من حدیث جبیر بن نفیر رحمہ اللہ بہ .] ٭ السند مرسل و لہ لون آخر عند الحاکم (562/1 ح 2066) وسندہ ضعیف من أجل عبد اللہ بن صالح المصري .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن جُبَير بن نفير رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((إِنَّ اللہَ خَتَمَ سُورَةَ الْبَقَرَةِ بِآيَتَيْنِ أُعْطِيتُہُمَا مِنْ كَنْزِہِ الَّذِي تَحْتَ الْعَرْشِ فَتَعَلَّمُوہُنَّ وَعَلِّمُوہُنَّ نِسَاءَكُمْ فَإِنَّہَا صَلَاةٌ وقربان وَدُعَاء)) . رَوَاہُ الدِّرَامِي مُرْسلا
جبیر بن نفیر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’بے شک اللہ نے سورۂ بقرہ کا اختتام دو آیتوں سے فرمایا ہے،وہ مجھے عرش کے نیچے اس خزانے سے عطا کی گئی ہیں،پس انہیں سیکھو اور انہیں اپنی خواتین کو سکھاؤ کیونکہ وہ باعث رحمت،باعث تقرب اور دعا ہیں۔‘‘ اسے دارمی نے مرسل روایت کیا ہے۔اسنادہ ضعیف۔