Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2183 (مشکوۃ المصابیح)

[2183] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (169/2 ح 6575 مختصرًا) و أبو داود (1399)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَتَی رَجُلٌ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ أَقْرِئْنِي يَا رَسُولَ اللہِ فَقَالَ: اقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ (ألر) فَقَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي وَاشْتَدَّ قَلْبِي وَغَلُظَ لِسَانِي قَالَ: فَاقْرَأْ ثَلَاثًا مِنْ ذَوَاتِ (حم) فَقَالَ مِثْلَ مَقَالَتِہِ. قَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَقْرِئْنِي سُورَةً جَامِعَةً فَأَقْرَأَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ (إِذَا زُلْزِلَتْ الأَرْض) حَتَّی فَرَغَ مِنْہَا فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَا أَزِيد عَلَيْہَا أبدا ثمَّ أدبر الرَّجُلُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَفْلَحَ الرُّوَيْجِلُ مَرَّتَيْنِ. رَوَاہُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُدَ

عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مجھے پڑھائیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’الرٰٓ والی سورتوں (یونس،ھود،یوسف،ابراہیم،الحجر) میں سے تین سورتیں پڑھو۔‘‘ اس نے عرض کیا: میں عمر رسیدہ ہو گیا ہوں،میرا دل سخت ہو گیا ہے اور میری زبان موٹی ہو گئی ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’حٰم والی سورتوں (المومن،الفصلت،الشوری،الزخرف،الدخان،الجاشیہ،الاحقاف) میں سے تین سورتیں پڑھو۔‘‘ اس نے پھر وہی عرض کیا،اس آدمی نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مجھے کوئی جامع سورت پڑھائیں،تو پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے سورۃ الزلزال پوری پڑھائی تو اس آدمی نے عرض کیا،اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا،میں اس پر کبھی بھی اضافہ نہ کروں گا،پھر وہ آدمی واپس چلا گیا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دو مرتبہ فرمایا:’’وہ آدمی فلاح پا گیا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و ابوداؤد۔