Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2195 (مشکوۃ المصابیح)

[2195] متفق علیہ، رواہ البخاري (4582) و مسلم (247۔ 800/248)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ: ((اقْرَأْ عَلَيَّ)) . قُلْتُ: أَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟ قَالَ: ((إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَہُ مِنْ غَيْرِي)) . فَقَرَأْتُ سُورَةَ النِّسَاءِ حَتَّی أَتَيْتُ إِلَی ہَذِہِ الْآيَةِ (فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَہِيدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَی ہَؤُلَاءِ شَہِيدا) قَالَ: ((حَسْبُكَ الْآنَ)) . فَالْتَفَتُّ إِلَيْہِ فَإِذَا عَيْنَاہُ تَذْرِفَانِ

عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منبر پر تھے کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے فرمایا:’’مجھے قرآن سناؤ۔‘‘ میں نے عرض کیا،میں آپ کو قرآن سناؤں،جبکہ وہ آپ پر نازل کیا گیا ہے،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’میں اپنے علاوہ کسی اور سے اسے سننا چاہتا ہوں۔‘‘ میں نے سورۃ النساء تلاوت کی حتیٰ کہ جب میں اس آیت (فَكَيْفَ اِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ اُمَّةٍۢ بِشَہِيْدٍ وَّجِئْنَا بِكَ عَلٰي ہٰٓؤُلَاء شَہِيْدًا) پر پہنچا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اب بس کرو۔‘‘ میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ کی آنکھیں اشکبار تھیں۔متفق علیہ۔