Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2196 (مشکوۃ المصابیح)
[2196] متفق علیہ، رواہ البخاري (4960۔ 4961) و مسلم (799/245)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ: ((إِنَّ اللہَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ)) قَالَ: آللہُ سَمَّانِي لَكَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) . قَالَ: وَقَدْ ذُكِرْتُ عِنْدَ رَبِّ الْعَالَمِينَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) . فَذَرَفَتْ عَيْنَاہُ. وَفِي رِوَايَةٍ: إِنَّ اللہَ أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ (لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا) قَالَ: وَسَمَّانِي؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) . فَبَكَی
انس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی بن کعب ؓ سے فرمایا:’’اللہ نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں تمہیں قرآن سناؤں۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،اللہ نے میرا نام لیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،میرا رب العالمین کے ہاں ذکر کیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ (یہ سن کر) ان کی آنکھوں میں (خوشی کے) آنسو بہنے لگے۔اور ایک روایت میں ہے:’’اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں سورۃ البینہ سناؤں۔‘‘ انہوں نے عرض کیا،میرا نام لے کر (آپ کو بتایا ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ہاں۔‘‘ پس وہ رونے لگے۔متفق علیہ۔