Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2207 (مشکوۃ المصابیح)

[2207] إسنادہ ضعیف منکر، رواہ البیھقي في شعب الإیمان (2649۔ 2650، نسخۃ محققۃ: 2406) [وابن عدي فی الکامل (510/2)] ٭ فیہ حصین بن مالک الفزاري: لیس بمعتمد، و شیخہ أبو محمد رجل مجھول والخبر منکر .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((اقرؤوا الْقُرْآنَ بِلُحُونِ الْعَرَبِ وَأَصْوَاتِہَا وَإِيَّاكُمْ وَلُحُونَ أَہْلِ الْعِشْق وَلُحُون أہل الْكِتَابَيْنِ وسيجي بعدِي قوم يرجعُونَ بِالْقُرْآنِ ترجع الْغِنَاءِ وَالنَّوْحِ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَہُمْ مَفْتُونَہٌ قُلُوبُہُمْ وَقُلُوبُ الَّذِينَ يُعْجِبُہُمْ شَأْنُہُمْ)) . رَوَاہُ الْبَيْہَقِيُّ فِي شعب الْإِيمَان

حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’قرآن،عربی لہجے اور عربی آواز سے پڑھا کرو اور اہل عشق اور یہود و نصاریٰ کے لہجوں سے بچو،اور میرے بعد ایسے لوگ آئیں گے جو نغمے اور نوحے کی طرح آواز دہرا دہرا کر قرآن پڑھیں گے،اور وہ (قرآن کا پڑھنا) ان کے حلق سے نیچے (دل تک) نہیں اترے گا۔ان کے اور ان لوگوں کے دل،جو ان کی حالت پر فریفتہ ہوں گے،فتنہ سے دوچار ہوں گے۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان۔اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے۔اسنادہ ضعیف منکر۔