Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2212 (مشکوۃ المصابیح)

[2212] رواہ البخاري (2410)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا قَرَأَ وَسَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقْرَأُ خِلَافَہَا فَجِئْتُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ فَأَخْبَرْتُہُ فَعَرَفْتُ فِي وَجہہ الْكَرَاہِيَة فَقَالَ: ((كِلَاكُمَا مُحْسِنٌ فَلَا تَخْتَلِفُوا فَإِنَّ مَنْ كَانَ قبلكُمْ اخْتلفُوا فہلكوا)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے ایک آدمی کو قرآن پڑھتے ہوئے سنا جبکہ میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس سے مختلف پڑھتے ہوئے سنا تھا،میں اسے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں لے آیا اور آپ کو بتایا تو میں نے آپ کے چہرہ مبارک پر ناگواری کے اثرات دیکھے،پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تم دونوں ٹھیک ہو،باہم اختلاف نہ کرو،کیونکہ جو لوگ تم سے پہلے تھے،انہوں نے اختلاف کیا تو وہ ہلاک ہو گئے۔‘‘ رواہ البخاری۔