Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2214 (مشکوۃ المصابیح)

[2214] متفق علیہ، رواہ البخاري (4991) و مسلم (819/272)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: ((أَقْرَأَنِي جِبْرِيل علی حرف فَرَاجعہ فَلم أزل استزيدہ ويزيدني حَتَّی انْتہی إِلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ)) . قَالَ ابْنُ شِہَابٍ: بَلَغَنِي أَنَّ تِلْكَ السَّبْعَةَ الْأَحْرُفَ إِنَّمَا ہِيَ فِي الْأَمْرِ تَكُونُ وَاحِدًا لَا تَخْتَلِفُ فِي حَلَالٍ وَلَا حرَام

ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جبریل ؑ نے مجھے ایک لہجے پر پڑھایا تو میں نے اسے واپس بھیجا میں ان سے مزید (لہجوں) کی درخواست کرتا رہا اور وہ مجھے مزید (لہجے) عطا فرماتے رہے حتیٰ کہ سات لہجے مکمل ہوئے۔‘‘ ابن شہاب بیان کرتے ہیں،مجھے یہ بات پہنچی کہ وہ سات لہجے دین کے معاملے میں ایک ہی ہیں،وہ حلال و حرام میں مختلف نہیں۔متفق علیہ۔