Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2215 (مشکوۃ المصابیح)

[2215] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2944 وقال: حسن صحیح) و أحمد (51/5 ح 20788، 41/5، 114، 122) و أبو داود (1477) و النسائي (154/2 ح 942) ٭ روایۃ أبي داود: ’’لیس منھا إلا شافٍ کافٍ‘‘ ضعیفۃ فیھا قتادۃ مدلس و عنعن و لہ شاھد عند أحمد (122/5 ح 21450) و سندہ ضعیف، حمید الطویل عنعن و روایۃ النسائي: صحیحۃ . تعدیلات [2215]: إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2944 وقال: حسن صحیح) و أحمد (51/5 ح 20788، 41/5، 114، 122) و أبو داود (1477) و النسائي (154/2 ح 942) ٭ روایۃ أبي داود: ’’لیس منھا إلا شافٍ کافٍ‘‘ لہا شاھد عند أحمد (122/5 ح21450) و سندہ صحیح۔

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: لَقِيَ رَسُولُ اللہِ ﷺ جِبْرِيلَ فَقَالَ: يَا جِبْرِيلُ إِنِّي بُعِثْتُ إِلَی أُمَّةٍ أُمِّيِّينَ مِنْہُمُ الْعَجُوزُ وَالشَّيْخُ الْكَبِيرُ وَالْغُلَامُ وَالْجَارِيَةُ وَالرَّجُلُ الَّذِي لَمْ يَقْرَأْ كِتَابًا قَطُّ قَالَ: يَا مُحَمَّد إِن الْقُرْآن أونزل عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لِأَحْمَدَ وَأَبِي دَاوُدَ: قَالَ: ((لَيْسَ مِنْہَا إِلَّا شَافٍ كَافٍ)) . وَفِي رِوَايَةٍ لِلنَّسَائِيِّ قَالَ: إِنَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ أَتَيَانِي فَقَعَدَ جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِي وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِي فَقَالَ جِبْرِيلُ: اقْرَأِ الْقُرْآنَ عَلَی حَرْفٍ قَالَ مِيكَائِيلُ: اسْتَزِدْہُ حَتَّی بَلَغَ سَبْعَة أحرف فَكل حرف شاف كَاف

ابی بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جبریل ؑ سے ملے فرمایا:’’جبریل! مجھے ایک ان پڑھ امت کی طرف مبعوث کیا گیا ہے،ان میں سے کچھ بوڑھی عورتیں ہیں،کچھ بوڑھے آدمی ہیں،چھوٹے بچے اور بچیاں ہیں،اور ایسے آدمی بھی ہیں جنہوں نے کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔‘‘ انہوں نے فرمایا:’’محمد (صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم)! قرآن سات لہجوں پر اتارا گیا ہے۔ترمذی،احمد اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ان میں سے ہر ایک (لہجہ) شافی و کافی ہے۔‘‘ اور نسائی کی روایت ہے: آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جبریل و میکائیل میرے پاس آئے تو جبریل ؑ میرے دائیں جبکہ میکائیلؑ میرے بائیں طرف بیٹھ گئے،تو جبریل ؑ نے فرمایا: قرآن کو ایک لہجے پر پڑھو،میکائیل ؑ نے فرمایا: ان سے زیادہ طلب کریں،حتیٰ کہ وہ سات لہجوں پر پہنچے،اور ہر لہجہ شافی و کافی ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و احمد و ابوداؤد و النسائی۔