Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2216 (مشکوۃ المصابیح)

[2216] سندہ ضعیف، رواہ أحمد (432/4۔ 433 ح 21026) والترمذي (2917 وقال: حسن) ٭ سلیمان الأعمش والحسن البصري مدلسان و عنعنا .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ مَرَّ عَلَی قَاصٍّ يَقْرَأُ ثُمَّ يَسْأَلُ. فَاسْتَرْجَعَ ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَنْ قَرَأَ الْقُرْآنَ فليسأل اللہ بِہِ فَإِنَّہُ سَيَجِيءُ أَقوام يقرؤون الْقُرْآنَ يَسْأَلُونَ بِہِ النَّاسَ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ

عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ وہ ایک واعظ کے پاس سے گزرے جو کہ قرآن پڑھتا،پھر کچھ طلب کرتا،اس پر انہوں نے (انا للہ وانا الیہ راجعون) پڑھا پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جو شخص قرآن پڑھے تو وہ اللہ سے طلب کرے،کیونکہ ایسے لوگ بھی آئیں گے جو قرآن پڑھیں گے اور اس کے عوض لوگوں سے سوال کریں گے۔‘‘ سندہ ضعیف۔