Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2220 (مشکوۃ المصابیح)
[2220] رواہ البخاري (4986)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ مَقْتَلَ أَہْلِ الْيَمَامَةِ. فَإِذَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عِنْدَہُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّ عُمَرَ أَتَانِي فَقَالَ إِنَّ الْقَتْلَ قَدِ اسْتَحَرَّ يَوْمَ الْيَمَامَةِ بِقُرَّاءِ الْقُرْآنِ وَإِنِّي أَخْشَی أَنِ اسْتَحَرَّ الْقَتْلُ بِالْقُرَّاءِ بِالْمَوَاطِنِ فَيَذْہَبُ كَثِيرٌ مِنَ الْقُرْآنِ وَإِنِّي أَرَی أَنْ تَأْمُرَ بِجَمْعِ الْقُرْآنِ قُلْتُ لِعُمَرَ كَيْفَ تَفْعَلُ شَيْئًا لَمْ يَفْعَلْہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ؟ فَقَالَ عُمَرُ ہَذَا وَاللہِ خَيْرٌ فَلم يزل عمر يراجعني فِيہِ حَتَّی شرح اللہ صَدْرِي لذَلِك وَرَأَيْت الَّذِي رَأَی عُمَرُ قَالَ زَيْدٌ قَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّكَ رَجُلٌ شَابٌّ عَاقِلٌ لَا نَتَّہِمُكَ وَقَدْ كُنْتَ تَكْتُبُ الْوَحْيَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ فَتَتَبَّعِ الْقُرْآنَ فَاجْمَعْہُ فَوَاللہِ لَوْ كَلَّفُونِي نَقْلَ جَبَلٍ مِنَ الْجِبَالِ مَا كَانَ أَثْقَلَ عَلَيَّ مِمَّا أَمَرَنِي بِہِ مِنْ جمع الْقُرْآن قَالَ: قلت كَيفَ تَفْعَلُونَ شَيْئا لم يَفْعَلہ النَّبِيُّ ﷺ. قَالَ ہُوَ وَاللہِ خير فَلم أزل أراجعہ حَتَّی شرح اللہ صَدْرِي للَّذي شرح اللہ لَہُ صدر أبي بكر وَعمر. فَقُمْت فَتَتَبَّعْتُ الْقُرْآنَ أَجْمَعُہُ مِنَ الْعُسُبِ وَاللِّخَافِ وَصُدُورِ الرِّجَال حَتَّی وجدت من سُورَة التَّوْبَة آيَتَيْنِ مَعَ أَبِي خُزَيْمَةَ الْأَنْصَارِيِّ لَمْ أَجِدْہَا مَعَ أَحَدٍ غَيْرِہِ (لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِنْ أَنْفُسِكُمْ) حَتَّی خَاتِمَةِ بَرَاءَةَ. فَكَانَتِ الصُّحُفُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ حَتَّی تَوَفَّاہُ اللہُ ثُمَّ عِنْدَ عُمَرَ حَيَاتہ ثمَّ عِنْد حَفْصَة. رَوَاہُ البُخَارِيّ
زید بن ثابت ؓ بیان کرتے ہیں،معرکہ یمامہ کے بعد ابوبکر ؓ نے میری طرف پیغام بھیجا،عمر بن خطاب ؓ ان کے پاس موجود تھے۔ابوبکر ؓ نے فرمایا: عمر میرے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: معرکہ یمامہ میں بہت سے قاری شہید ہو گئے،اور مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر کسی اور معرکہ میں قاری شہید ہو گئے تو اس طرح قرآن کا بہت سا حصہ جاتا رہے گا،اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ جمع قرآن کا حکم فرمائیں،لیکن میں نے عمر ؓ سے فرمایا: آپ وہ کام کیسے کریں گے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں کیا؟ تو عمر ؓ نے فرمایا: اللہ کی قسم! یہ (جمع قرآن) بہتر ہے،عمر ؓ مسلسل مجھے کہتے رہے حتیٰ کہ اللہ نے اس کام کے لیے میرا سینہ کھول دیا اور اب اس میں میرا وہی موقف ہے جو عمر ؓ کا ہے۔ زید ؓ بیان کرتے ہیں،ابوبکر ؓ نے فرمایا: آپ عقل مند نوجوان ہیں اور آپ پر کسی قسم کا کوئی الزام نہیں،اور آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وحی لکھا کرتے تھے،آپ قرآن اکٹھا کریں اور اسے ایک جگہ جمع کریں،اللہ کی قسم! اگر وہ مجھے کسی پہاڑ کو منتقل کرنے پر مامور فرماتے تو وہ مجھ پر اس جمع قرآن کے حکم سے زیادہ آسان تھا،وہ (زید ؓ) بیان کرتے ہیں۔میں نے کہا: تم وہ کام کیسے کرتے ہو جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہیں کیا؟ تو انہوں (ابوبکر ؓ) نے فرمایا: اللہ کی قسم! وہ بہتر ہے،پس ابوبکر ؓ مسلسل مجھے کہتے رہے حتیٰ کہ اللہ نے اس کام کے لیے میرا سینہ کھول دیا جس کے لیے اس نے ابوبکر ؓ و عمر ؓ کا سینہ کھول دیا تھا،میں نے قرآن تلاش کرنا شروع کیا اور میں نے کھجور کی شاخوں،پتھر کی سلوں اور لوگوں کے سینوں (حافظوں) سے قرآن اکٹھا کیا حتیٰ کہ میں نے سورۃ التوبہ کا آخری حصہ (لقد جاءکم رسول من انفسکم،،،،،) آخر تک صرف ابوخزیمہ انصاری ؓ کے ہاں پایا،وہ صحیفہ (قرآن کریم کا نسخہ) ابوبکر ؓ کے پاس رہا حتیٰ کہ اللہ نے انہیں فوت کر دیا،پھر عمر ؓ کی زندگی میں ان کے پاس رہا،اور پھر عمر ؓ کی بیٹی حفصہ ؓ کے پاس۔رواہ البخاری۔