Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2225 (مشکوۃ المصابیح)

[2225] رواہ البخاري (7477)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: إِذَا دَعَا أَحَدُكُمْ فَلَا يقُلْ: اللہُمَّ اغفِرْ لي إِنْ شِئتَ ارْحمْني إِنْ شِئْتَ ارْزُقْنِي إِنْ شِئْتَ وَلِيَعْزِمْ مَسْأَلَتَہُ إِنَّہ يفعلُ مَا يَشَاء وَلَا مكرہ لَہُ . رَوَاہُ البُخَارِيّ

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تم میں سے کوئی دعا کرے تو یوں نہ کہے: اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے،اگر تُو چاہے تو مجھ پر رحم فرما،اگر تُو چاہے تو مجھے رزق عطا فرما،بلکہ اسے چاہیے کہ وہ پورے عزم کے ساتھ دعا کرے،کیونکہ وہ جیسے چاہے کرتا ہے،اسے کوئی مجبور کرنے والا نہیں۔‘‘ رواہ البخاری (۷۴۷۷)۔