Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2224 (مشکوۃ المصابیح)

[2224] متفق علیہ، رواہ لبخاري (6361) و مسلم (90 /2601)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((اللہُمَّ إِنِّي اتَّخَذْتُ عِنْدَكَ عَہْدًا لَنْ تُخْلِفَنِيہِ فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ آذَيْتُہُ شَتَمْتُہُ لَعَنْتُہُ جَلَدْتُہُ فَاجْعَلْہَا لَہُ صَلَاةً وَزَكَاةً وَقُرْبَةً تُقَرِّبُہُ بِہَا إِلَيْكَ يَوْم الْقِيَامَة))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! میں نے تجھ سے ایک عہد لیا ہے بے شک جس کا تو خلاف نہیں کرے گا،میں بھی ایک انسان ہوں،میں نے جس کسی مومن کو اذیت پہنچائی ہو،میں نے اسے برا بھلا کہا ہو،لعن طعن کی ہو،اسے مارا ہو تو اس (اذیت) کو اس کے لیے باعثِ رحمت و طہارت اور باعث قربت بنا دے اور روز قیامت اس قربت کی وجہ سے تو اسے اپنا مقرب بنا لے۔‘‘ متفق علیہ،رواہ البخاری (۶۳۶۱) و مسلم۔