Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2234 (مشکوۃ المصابیح)

[2234] سندہ ضعیف، رواہ الترمذي (3515، 3548 و قال: ھذا حدیث غریب) ٭ عبد الرحمٰن بن أبي بکر الملیکي ضعیف و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند ابن ماجہ (3551) وغیرہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ الدُّعَاءَ يَنْفَعُ مِمَّا نَزَلَ وَمِمَّا لَمْ يَنْزِلْ فَعَلَيْكُمْ عِبَادَ اللہِ بِالدُّعَاءِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’دعا ان مصائب کے لیے نفع مند ہے جو نازل ہو چکے اور ان کے لیے بھی جو ابھی نازل نہیں ہوئے،اللہ کے بندو! دعائیں کیا کرو۔‘‘ سندہ ضعیف،رواہ الترمذی (۳۵۱۵،۳۵۴۸) و ابن ماجہ (۳۵۵۱)۔