Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2261 (مشکوۃ المصابیح)
[2261] رواہ مسلم (39/ 2700)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَقْعُدُ قَوْمٌ يَذْكُرُونَ اللہَ إِلَّا حَفَّتْہُمُ الْمَلَائِكَةُ وَغَشِيَتْہُمُ الرَّحْمَةُ وَنَزَلَتْ عَلَيْہِمُ السَّكِينَةُ وَذَكَرَہُمُ اللہُ فَيْمَنْ عِنْدَہُ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ
ابوہریرہ ؓ اور ابوسعید ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب کچھ لوگ بیٹھ کر اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں،رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے،ان پر سکینت نازل ہوتی ہے اور اللہ اپنے ہاں فرشتوں کے پاس اس کا تذکرہ فرماتا ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔