Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2262 (مشکوۃ المصابیح)
[2262] رواہ مسلم (1676/4)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَسِيرُ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فَمَرَّ عَلَی جَبَلٍ يُقَالُ لَہُ: جُمْدَانُ فَقَالَ: ((سِيرُوا ہَذَا جُمْدَانُ سَبَقَ الْمُفَرِّدُونَ)) . قَالُوا: وَمَا الْمُفَرِّدُونَ؟ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((الذَّاكِرُونَ اللہ كثيرا وَالذَّاكِرَات)) . رَوَاہُ مُسلم
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ کی شاہ راہ پر محو سفر تھے،آپ جُمدان نامی پہاڑ کے پاس سے گزرے تو فرمایا:’’چلتے جاؤ یہ جمدان ہے۔‘‘ پھر فرمایا:’’مفردون سبقت لے گئے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا،اللہ کے رسول! مفردون کون لوگ ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کا کثرت سے ذکر کرنے والے مرد اور عورتیں۔‘‘ رواہ مسلم۔