Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2264 (مشکوۃ المصابیح)

[2264] متفق علیہ، رواہ البخاري (7405) و مسلم (2675/2)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولَ اللہِ ﷺ: يَقُولُ اللہُ تَعَالَی: أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي وَأَنَا مَعَہُ إِذَا ذَكَرَنِي فَإِنْ ذَكَرَنِي فِي نَفْسِہِ ذَكَرْتُہُ فِي نَفْسِي وَإِنْ ذَكَرَنِي فِي مَلَأٍ ذَكَرْتُہُ فِي مَلَأٍ خير مِنْہُم

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں،جب وہ مجھے یاد کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں،اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرتا ہے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے کسی جماعت میں یاد کرتا ہے تو میں اسے اس سے بہتر (فرشتوں کی) جماعت میں یاد کرتا ہوں۔‘‘ متفق علیہ،رواہ البخاری (۷۴۰۵) و مسلم