Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2277 (مشکوۃ المصابیح)

[2277] سندہ ضعیف، رواہ أحمد (278/5 ح 22751) والترمذي (3094 و قال: حسن) و ابن ماجہ (1856) ٭ سالم بن أبی الجعد لم یسمع من ثوبان رضي اللہ عنہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ (وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّہَب وَالْفِضَّة) كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي بَعْضِ أَسْفَارِہِ فَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِہِ: نَزَلَتْ فِي الذَّہَبِ وَالْفِضَّةِ لَوْ عَلِمْنَا أَيُّ الْمَالِ خَيْرٌ فَنَتَّخِذَہُ؟ فَقَالَ: ((أَفْضَلُہُ لِسَانٌ ذَاكِرٌ وَقَلْبٌ شَاكِرٌ وَزَوْجَةٌ مُؤْمِنَةٌ تُعِينُہُ عَلَی إِيمَانِہِ)) . رَوَاہُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ

ثوبان ؓ بیان کرتے ہیں،جب یہ آیت (وَالَّذِیْنَ یَکْنِزُوْنَ الذَّھَبَ وَالْفِضَّۃَ) نازل ہوئی تو ہم نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ کسی سفر میں شریک تھے،تو آپ کے بعض صحابہ ؓ نے فرمایا: سونے اور چاندی کے بارے میں تو آیت نازل ہو گئی،کاش! ہم جان لیں کہ کون سا مال بہتر ہے تاکہ ہم اسے حاصل کر لیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’سب سے افضل مال ذکر کرنے والی زبان،قلب شاکر اور مومنہ شریک حیات جو اس کے ایمان کے بارے میں اس کی معاونت کرے۔سندہ ضعیف،رواہ احمد (۵/ ۲۷۸ ح ۲۲۷۵۱) و الترمذی (۳۰۹۴) و ابن ماجہ (۱۸۵۶)۔