Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2276 (مشکوۃ المصابیح)

[2276] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2411 وقال: غریب)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تُكْثِرُوا الْكَلَامَ بِغَيْرِ ذِكْرِ اللہِ فَإِنَّ كَثْرَةَ الْكَلَامِ بِغَيْرِ ذِكْرِ اللہِ قَسْوَةٌ لِلْقَلْبِ وَإِنَّ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنَ اللہِ الْقَلْبُ الْقَاسِي)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ کے ذکر کے سوا زیادہ باتیں نہ کیا کرو،کیونکہ اللہ کے ذکر کے سوا زیادہ باتیں کرنا دل کی قسادت (سختی) کا باعث ہیں۔اور سخت دل شخص اللہ سے کوسوں دور ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی (۲۴۱۱)