Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2279 (مشکوۃ المصابیح)

[2279] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3375) و ابن ماجہ (3793)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عبد اللہ بن يسر: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ شَرَائِعَ الْإِسْلَامِ قَدْ كَثُرَتْ عَلَيَّ فَأَخْبِرْنِي بِشَيْءٍ أَتَشَبَّثُ بِہِ قَالَ: لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا بِذكر اللہِ) رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيث حسن غَرِيب

عبداللہ بن بسر ؓ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے عرض کیا اللہ کے رسول! شرائع اسلام (فرض،نفلی عبادات) مجھ پر غالب آ گئے،آپ کسی ایک چیز کے متعلق مجھے بتائیں کہ میں اس کے ساتھ تمسک (لگاؤ) اختیار کر لوں۔آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تیری زبان پر ہر وقت اللہ کا ذکر جاری رہنا چاہیے۔‘‘ ترمذی،ابن ماجہ۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی (۳۳۷۵) و ابن ماجہ (۳۷۹۳)۔