Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2280 (مشکوۃ المصابیح)
[2280] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (75/3 ح 11743) والترمذي (3376 وقال: غریب)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سُئِلَ: أَيُّ الْعِبَادِ أَفْضَلُ وَأَرْفَعُ دَرَجَةً عِنْدَ اللہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: ((الذَّاكِرُونَ اللہَ كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتُ)) قِيلَ: يَا رَسُولَ اللہِ وَمِنَ الْغَازِي فِي سَبِيلِ اللہِ؟ قَالَ: ((لَوْ ضَرَبَ بِسَيْفِہِ فِي الْكُفَّارِ وَالْمُشْرِكِينَ حَتَّی يَنْكَسِرَ وَيَخْتَضِبَ دَمًا فَإِنَّ الذَّاكِرَ لِلَّہِ أَفْضَلُ مِنْہُ دَرَجَة)) . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ وَقَالَ التِّرْمِذِيّ: ہَذَا حَدِيث حسن غَرِيب
ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا روز قیامت کون لوگ اللہ کے ہاں فضیلت و رفعت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’کثرت سے اللہ کا ذکر کرنے والے مرد اور کثرت سے ذکر کرنے والی عورتیں۔‘‘ عرض کیا گیا،اللہ کے رسول! اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے سے بھی افضل؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اگرچہ وہ کفار و مشرکین سے اس قدر تلوار کے ساتھ لڑائی کرے کہ وہ تلوار ٹوٹ جائے اور وہ خون سے رنگین ہو جائے تب بھی اللہ کا ذکر کرنے والا اس سے درجہ میں افضل ہے۔‘‘ احمد،ترمذی،اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ احمد (۳ / ۷۵ ح ۱۱۷۴۳) و الترمذی (۳۳۷۶)۔