Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2287 (مشکوۃ المصابیح)

[2287] متفق علیہ، رواہ البخاري (6410، 7392) و مسلم (2677/6)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ لِلَّہِ تَعَالَی تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاہَا دَخَلَ الْجَنَّةَ)) . وَفِي رِوَايَة: ((وَہُوَ وتر يحب الْوتر))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ کے ننانوے،ایک کم سو نام ہیں،جو انہیں یاد کر لے وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے:’’وہ وتر (یکتا) ہے اور وتر کو پسند کرتا ہے۔‘‘ متفق علیہ،رواہ البخاری (۶۴۱۰،۷۳۹۲) و مسلم