Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2289 (مشکوۃ المصابیح)
[2289] صحیح، رواہ الترمذي (3475) و أبو داود (1493)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن بُرَيْدَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَہُ كُفُوًا أَحَدٌ فَقَالَ: ((دَعَا اللہَ بِاسْمِہِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی وَإِذَا دُعِيَ بِہِ أَجَابَ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
بُریدہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتے ہوئے سنا: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اللہ ہے،تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،یکتا،بے نیاز ہے،جس کی اولاد ہے نہ والدین،اور نہ کوئی اس کا ہم سر ہے۔‘‘ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس شخص نے اللہ سے اس کے اسم اعظم کے توسل سے دعا کی ہے،جب اس سے اس (یعنی اسم اعظم) کے ساتھ سوال کیا جاتا ہے تو وہ عطا فرماتا ہے،اور جب اس کے ساتھ دعا کی جاتی ہے تو وہ قبول فرماتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی (۳۴۷۵) و ابوداؤد (۱۴۹۳)۔