Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2290 (مشکوۃ المصابیح)
[2290] صحیح، رواہ الترمذي (3544 وقال: غریب) و أبو داود (1495) والنسائي (52/3 ح 1301) وابن ماجہ (3858)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي الْمَسْجِدِ وَرَجُلٌ يُصَلِّي فَقَالَ: اللہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدَ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ الْحَنَّانُ الْمَنَّانُ بَدِيعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ أَسْأَلُكَ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((دَعَا اللہَ بِاسْمِہِ الْأَعْظَمِ الَّذِي إِذَا دُعِيَ بِہِ أَجَابَ وَإِذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ
انس ؓ بیان کرتے ہیں،میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مسجد میں بیٹھا ہوا تھا اور ایک آدمی نماز پڑھ رہا تھا،اس نے کہا: اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر قسم کی حمد تیرے ہی لئے ہے،تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں (بندوں پر) رحم کرنے والا،نعمتیں عطا کرنے والا،زمین و آسمان کو عدم سے وجود بخشنے والا،اے عزت و اکرام والے! اے زندہ اور قائم رکھنے والے! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں۔(یہ سن کر) نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس (بندے) نے اللہ سے اس کے اس اسم اعظم کے ساتھ دعا کی ہے کہ جب اس کے ساتھ اس سے دعا کی جائے تو وہ قبول فرماتا ہے،اور جب اس کے ساتھ اس سے سوال کیا جائے تو وہ عطا کرتا ہے۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی (۳۵۴۴) و ابوداؤد (۱۴۹۵) و النسائی (۳ / ۵۲ ح ۱۳۰۱) و ابن ماجہ (۳۸۵۸)۔