Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2292 (مشکوۃ المصابیح)

[2292] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (170/1ح 1462) و الترمذي (3505)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ سَعْدَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: دَعْوَةُ ذِي النُّونِ إِذا دَعَا رَبَّہُ وَہُوَ فِي بَطْنِ الْحُوتِ (لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظالمينَ) لَمْ يَدْعُ بِہَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ فِي شَيْءٍ إلاَّ استجابَ لَہُ . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ

سعد ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یونس ؑ جب مچھلی کے پیٹ میں تھے تو انہوں نے ان الفاظ کے ساتھ دعا کی تھی: (لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْنَ) ’’تیرے سوا کوئی معبود نہیں،تو پاک ہے،بے شک میں ہی ظالموں میں سے تھا۔‘‘ کوئی مسلمان شخص کسی معاملے میں ان الفاظ کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ احمد (۱ / ۱۷۰ ح ۱۴۶۲) و الترمذی (۳۵۰۵)۔