Mishkaat ul Masabeeh Hadith 2293 (مشکوۃ المصابیح)

[2293] صحیح، رواہ رزین (لم أجدہ) [و أحمد (349/5 ح 23340، 359/5 ح 23421) و أبو داود (1493، 1494) و ابن ماجہ (3857) و الترمذي (3475 وسندہ صحیح)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ بُرَيْدَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ الْمَسْجِدَ عِشَاءً فَإِذَا رَجُلٌ يَقْرَأُ وَيَرْفَعُ صَوْتَہُ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَتَقُولُ: ہَذَا مُرَاءٍ؟ قَالَ: ((بَلْ مُؤْمِنٌ مُنِيبٌ)) قَالَ: وَأَبُو مُوسَی الْأَشْعَرِيُّ يَقْرَأُ وَيَرْفَعُ صَوْتَہُ فَجَعَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَتَسَمَّعُ لِقِرَاءَتِہِ ثُمَّ جَلَسَ أَبُو مُوسَی يَدْعُو فَقَالَ: اللہُمَّ إِنِّي أُشْہِدُكَ أَنَّكَ أَنْتَ اللہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَحَدًا صَمَدًا لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَہُ كُفُوًا أُحُدٍ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَقَدْ سَأَلَ اللہَ بِاسْمِہِ الَّذِي إِذَا سُئِلَ بِہِ أَعْطَی وَإِذَا دُعِيَ بِہِ أَجَابَ)) قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أُخْبِرُہُ بِمَا سَمِعْتُ مِنْكَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ)) فَأَخْبَرْتُہُ بِقَوْلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ لِي: أَنْتَ الْيَوْمَ لِي أَخٌ صَدِيقٌ حَدَّثْتَنِي بِحَدِيثِ رَسُولِ اللہِ ﷺ. رَوَاہُ رزين

بُریدہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں عشا کے وقت رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا تو ایک آدمی بلند آواز سے قراءت کر رہا تھا،میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ (آدمی) ریا کار ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نہیں،بلکہ وہ تو (غفلت سے ذکر کی طرف) رجوع کرنے والا مومن شخص ہے۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،اس وقت ابوموسیٰ اشعری ؓ بلند آواز سے قراءت کر رہے تھے تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غور سے ان کی قراءت سننے لگے۔پھر ابوموسیٰ ؓ بیٹھ کر دعا کرنے لگے تو انہوں نے کہا: اے اللہ! میں تجھے گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ تو اللہ ہے تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں،یکتا بے نیاز ہے،جس نے کسی کو جنم دیا نہ اسے جنم دیا گیا،اور نہ ہی کوئی اس کا ہمسر ہے۔رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اس نے اللہ کے اس اسم اعظم کے ساتھ سوال کیا ہے کہ جب اس سے اس (اسم) کے ساتھ سوال کیا جاتا ہے تو وہ عطا کرتا ہے،اور جب اس کے ساتھ اس سے دعا کی جاتی ہے تو وہ قبول فرماتا ہے۔‘‘ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے آپ سے جو سنا ہے اس کے متعلق اسے بتا دوں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہاں‘‘ میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات اسے بتا دی تو انہوں (ابوموسیٰ ؓ) نے مجھے فرمایا: آج سے تم میرے بھائی اور دوست ہو،تم نے مجھے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بات بتائی۔صحیح،رواہ رزین (لم اجدہ) و احمد (۵ / ۳۴۹ ح ۲۳۳۴۰) و ابوداؤد (۱۴۹۳،۱۴۹۴) و ابن ماجہ (۳۸۵۷) و الترمذی (۳۴۷۵)۔